امریکی صدر براک اوباما نے دنیا میں امریکہ کی بدنامی بننے والی گوانتا جیل کو بند کرنے کے لئے کانگریس کو راضی کرنے کی آخری کوشش شروع کردی ہے۔
مسٹر اوباما نے کانگریس کے ممبران کو واضح کردیا ہے کہ وہ کیوبا کے خلیج میں
واقع امریکی اڈے پر قائم اس جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں اور وہاں قید سنگین جرائم کے مرتکب افراد کو دوسرے ملکوں میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
کانگریس کے ممبران خصوصاً ری پبلکن ممبران جن کی اکثریت ہے، اس جیل کو بندنہیں کرنا چاہتے ہیں۔